گھوٹکی: ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ تبادلہ، ایک اہلکار جاں بحق، 5 زخمی

گھوٹکی: (کوہ نور نیوز) گھوٹکی میں رونتی کے کچے میں ڈاکوؤں اور پولیس مقابلے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ گھوٹکی کے کچے کے علاقے رونتی میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا، آمنے سامنے فائرنگ کے سبب ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا جبکہ 5 زخمی ہو گئے جنہیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ مقابلے کے بعد علاقے میں مزید پولیس نفری طلب کرلی گئی جس نے علاقے کی ناکہ بندی کر لی جبکہ جاں بحق اہلکار کا نام خان محمد بتایا گیا ہے۔