دورہ انگلینڈ: پاکستان کرکٹ ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی

مانچسٹر: (کوہ نور نیوز) انگلینڈ کی ٹیم کیساتھ ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستانی ٹیم مانچسٹر پہنچ گئی ہے۔ مانچسٹر پہنچنے کے بعد قومی سکواڈ وورسٹرشائر روانہ ہوا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام کھلاڑیوں کی ٹیسٹنگ کی جائے گی۔ قومی سکواڈ 14 روز تک قرنطینہ میں گزاریں گے۔ قرنطینہ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں کو پریکٹس اور ٹریننگ کی اجازت ہوگی۔ قومی ٹیم 13 جولائی کو ڈربی شائر روانہ ہو جائے گی۔ خیال رہے کہ دورہ انگلینڈ کیلئے 20 کھلاڑیوں پر مشتمل قومی سکواڈ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے مانچسٹر روانہ ہوا تھا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں میں اظہر علی، بابر اعظم، عابد علی، اسد شفیق، فہیم اشرف، فواد عالم، افتخار احمد، عماد وسیم، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد عباس، موسیٰ خان، نسیم شاہ، روحیل نذیر، سرفراز احمد، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود، سہیل خان، عثمان شنواری اور یاسر شاہ شامل ہیں۔