آئی سی سی کی وہاب ریاض کو سالگرہ کی مبارکباد

دبئی: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے وہاب ریاض کی سالگرہ کے موقع پر اُنکے کیرئیر کا شاندار پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔ آئی سی سی نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے 2015ء کے ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی جانب سے شین واٹسن کو کروائے گئے شاندار سپیل کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں ماسوائے وہاب ریاض کے کوئی بالر اچھی پرفارمنس نہ دے سکا اور میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ اگرچہ یہ میچ باآسانی جیت کر آسٹریلیا نے پاکستان کو ورلڈکپ سے باہر کردیا تھا لیکن وہاب ریاض نے اس میچ میں یادگار پرفارمنس دی تھی اور یہ پرفارمنس شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ جملوں کی وجہ سے یادگار بنی تھی۔