بی این پی مینگل نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: (کوہ نور نیوز) بی این پی مینگل نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی سے اتحاد کے خاتمے کا باقاعدہ اعلان کرتا ہوں۔ اختر مینگل کا کہنا تھا ایوان میں موجود اور اپنی بات کرتے رہیں گے، پاکستان سٹیل ملز کی نجکاری کر کے ہزاروں لوگوں کو بیروزگار کیا جا رہا ہے، افسوس کی بات ہے یہاں ان کی آواز سننے والا کوئی نہیں۔