پانچ جون کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس ،حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا

لاہور: (کوہ نور نیوز) پنجاب حکو مت کا 5جون سے شروع ہونیوالے پنجا ب اسمبلی کے اجلاس کیلئے کورونا سے بچاؤ اور سیکورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کر نے کا فیصلہ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پنجاب اسمبلی کے 5 جون سے شروع ہونے والے اہم اجلاس میں کورونا سے بچاؤ اور سیکیورٹی کے لئے فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس سلسلہ میں وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعلی آفس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے ملاقا ت کی ہے اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانچ جون کو مقامی ہوٹل میں ہونیوالے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سیکورٹی سمیت تمام معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ،اجلاس میں شامل ہونے والے اراکین اسمبلی اور سٹاف کو کورونا سے بچاؤ کیلئے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے۔