لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار

لاہور: (کوہ نور نیوز) لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش اور تیز ہواؤں سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں کہیں کہیں مزید بادل برسنے کا امکان ہے۔ سری نگر میں درجہ حرارت 17 جبکہ جموں میں 26 ڈگری رہا۔ کراچی میں سیاہ بادلوں نے خوب رنگ جمایا۔ کہیں پھوار پڑی تو کہیں تیز بارش برسی۔ 8 ناٹیکل میل کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ لاہور میں بھی بادل برسے۔ تیز ہواؤں نے پارہ مزید گرا دیا۔ میرپور آزاد کشمیر میں بھی آسمان سے جم کر پانی برسا۔ وزیر آباد، شرقپور شریف اور بارکھان میں موسلا دھار بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا، سندھ، کشمیر، گلگت بلتستان، بلوچستان اور اسلام آباد میں آندھی اور مزید بارش کی پیشگوئی ہے۔ سری نگر میں بھی اتوار کو ہلکی بارش ہوئی جس کی وجہ سے پارہ 17 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ جموں میں درجہ حرارت 26، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں 17 ،17 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔