کراچی میں ہلکی بارش کے بعد موسم خوشگوار

کراچی: (کوہ نور نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ابر رحمت برس پڑتی، ہلکی بارش کے نتیجے میں گرمی کا زور ٹوٹنے لگا، موسم خوش گوار ہوگیا۔ آج شام صوبائی دارالحکومت کراچی میں ہلکی بارش ہوئی، شہر قائد کے علاقوں نیوکراچی، سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، شادمان ٹاؤن، بفرزون میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہو گیا ہے۔ نارتھ ناظم آباد، گلشن اقبال، ایف بی ایریا اور اطراف کے علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سپرہائی وے، اسکیم نمبر 33، گلزار ہجری، سعدی ٹاؤن میں ہلکی بارش ہوئی جبکہ گارڈن، سائٹ ایریا، صدر، لانڈھی، ملیر، ایئرپورٹ، گلشن حدید میں بھی ابر رحمت برسی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شہر میں ہلکی بارش کے باعث چھ موٹر سائیکل ہوگئے ہوا میں نمی کا تناسب 70 فی صد، اور رفتار 17 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ شہر قائد میں مزید بارش کا امکان ہے۔ دوسری جانب ہری پور اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوئی۔ یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ پاکستان میں برسات کا نیا سسٹم داخل ہوگیا ہے جو پانچ دن تک رہے گا اور اسی دوران پنجاب،خیبرپختونخوا، بلوچستان میں بارش متوقع ہے۔