نواز شریف کا غلام احمد بلور کو ٹیلی فون، کورونا سے صحتیابی پر مبارکباد

پشاور: (کوہ نور نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما غلام احمد بلور سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ گزشتہ دنوں غلام بلور میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی تاہم اب وہ مہلک وائرس سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد و سابق وزیراعظم نواز شریف نے غلام بلور کو ٹیلی فون کیا اور صحتیابی پر مبارکباد دی۔ غلام احمد بلور کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے میرا کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر خوشی کا اظہار کیا اور مبارکباد دی۔ غلام بلور نے بتایا کہ نواز شریف سے ان کی خیریت بھی دریافت کی اور اپنی صحت کے حوالے سے دعا کرنے کا کہا ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں مقیم ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔