شوبز انڈسٹری کے دو اور ستارے ایک ہوگئے

لاہور: (کوہ نور نیوز) پاکستان انٹرٹینمٹ انڈسٹری کی ایک اور اداکار جوڑی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔ اداکارہ فریال محمود اور دانیال راحیل نے گزشتہ روز لاک ڈاؤن کے دوران شادی کرلی۔ فریال محمود نے اپنےانسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر دوستوں کی جانب سے دی جانے والی مبارکباد کے اسکرین شاٹس شیئر کیے۔ دوسری جانب اداکار دانیال راحیل نے بھی مداحوں کو نکاح کی خوشخبری سناتے ہوئے فیس بک پر ایک پیغام شیئر کیا۔ دانیال راحیل نے اپنے پیغام میں بتایا کہ 'میں اور فریال محمود دو سال قبل ملے تھے جس کے بعد ہم نے ایک دوسرے کو جانا اور پھر ساری زندگی ایک ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا'۔ اداکار نے مزید بتایا کہ ’میری اہلیہ فریال محمود کی پوری فیملی لندن میں رہتی ہے جس کی وجہ سے یہ سب موبائل فون کے ذریعے ہی ہمارے ساتھ تھے اور ہم نے انہیں بہت یاد کیا‘۔ واضح رہے کہ لا ک ڈاؤن کے دوران متعدد شوبز شخصیات رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی ہیں جن میں اداکارہ حنا الطاف اور آغا علی بھی شامل ہیں۔