صوابی: عید کے تیسرے روز شہریوں کا گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے نہروں کا رخ کر لیا

صوابی : (کوہ نور نیوز) صوابی کے شہریوں کی بڑی تعداد نے گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے دریاؤں اور نہروں کا رخ کر لیا۔ بچے بڑے نہر کے ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کا احساس کم کرنے کی کوشش میں خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ عید کے تیسرے روز گرمی کے ستائے عوام نے گرمی کا احساس کم کرنے اور عید کے روز کو یادگار بنانے کے لیے دریاؤں اور نہروں کا رخ کر لیا ہے۔ کورونا سے بے فکر بچے، بڑے اور نوجوان دریاوں اور نہروں میں ڈبکیاں لگا کر گرمی کے احساس کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے ہم اپنے دوستوں اور فیملی کے ساتھ عید کے دن کو یاد گار بنانے اور گرمی کے احساس کو کم کرنے کے لیے ہم نہروں پر آئے ہیں جہاں نہر کے ٹھنڈے پانی میں ہم نہا کر خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔