‘’ارطغرل غازی’’ کے مرکزی کردار کی تمام پاکستانیوں کو عیدالفطر کی مبارکباد

لاہور: (کوہ نور نیوز،ویب ڈیسک) تاریخی مسلم کرداروں پر مبنی ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار انگین آلتان دوزیاتان نے تمام پاکستانیوں کو عید کے پرمسرت موقع پر دلی مبارکباد کا پیغام پہنچایا ہے۔ انگین آلتان دوزیاتان نے پاکستانیوں کے نام اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہا کہ تمام بہنوں اور بھائیو! اسلام علیکم، میرے پاس آپ کی ناقابل یقین محبت اور پذیرائی کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ کافی نہیں ہیں جو آپ پی ٹٰی وی کے ارطغرل غازی اردو کو دے رہے ہیں۔ انگین آلتان دوزیاتان کا کہنا تھا کہ میں اس موقع پر پی ٹی وی کا بھی شکریہ ادا کرنا ادا کرنا چاہتا ہوں جس نے ارطغرل غازی کو آپ سب تک پہنچایا۔ آپ سب کو میری طرف سے عید مبارک۔ سلامت رہیں، تمام بہنوں اور بھائیو، سلامت رہو پاکستان۔