نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں: وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین میں لاک ڈاؤن کے دوران نوجوانوں نے فوڈ سپلائی بحال رکھی، نوجوان ہنگامی حالات میں مدد کے لئے تیار رہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو افرا تفری کی صورت حال سے بچانے کے لئے پیشگی اقدامات ضروری ہیں، امید ہیے نوجوان قومی فریضہ سمجھتے ہوئے اپنا بہترین کردار ادا کریں گے۔ یاد رہے گزشتہ روز وزیراعظم نے ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ صوبائی حکومتیں عوام کو اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے گڈز ٹرانسپورٹ پر پابندی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیا بنانے اور ان سے منسلک صنعتوں کو بھی کام کرنے کی اجازت ہوگی۔