وزیراعظم سے چینی حکام کی ملاقات، حفاظتی لباس اور میڈیکل کیئر سامان عطیہ

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وزیراعظم سے چینی کمپنی "چیلنج" کے حکام کی ملاقات نے ملاقات کی۔ کمپنی کی جانب سے 15 ہزار میڈیکل سوٹس، میڈیکل کئیر کے لئے 7 ہزار میٹر مخصوص کپڑا بھی دیا گیا۔ کمپنی روزانہ 25 ہزار ماسک اور ہینڈ سینیٹائزر بھی پاکستان میں تیار کرے گی۔ ضروری سامان پاک آرمی کے تعاون سے آرڈیننس فیکرٹری واہ میں تیار کیا جائیگا۔ وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خلاف تمام وسائل استعمال کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے پاکستان کی ہر قسم کی پیداواری صلاحیت استعمال کرے۔ فرنٹ لائین پر میڈیکل سے متعلقہ افراد کو ضرورت کا ہر سامان دیں جبکہ بیرون ملک کمپنیوں سے بھی تعاون حاصل کیا جائے۔