چیئرمین سینیٹ کا 3ماہ کی تنخواہ کروناایمرجنسی فنڈ میں دینے کا اعلان

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق صادق سنجرانی اپنی تین ماہ کی تنخواہ فنڈ میں جمع کرائیں گے۔ جبکہ چیئرمین کی ہدایت پر سینیٹرز ایک ماہ کی تنخواہ فنڈ میں دیں گے۔ گریڈ 20، 21 اور 22 کے افسران کی 5 دن کی تنخواہ فنڈ میں جائے گی۔ ترجمان سینیٹ کے مطابق گریڈ 17 سے 19 کی 3 دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائے گی۔ گریڈ 7 سے 16 کی ایک دن کی تنخواہ ایمرجنسی فنڈ میں جائے گی۔ چیئرمین سینیٹ کا کہنا مشکل فیصلے کریں گے تو کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے گا، عوام گھر رہیں تاکہ حکومت کو مریضوں کی دیکھ بھال میں آسانی ہو۔