سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 38.40 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں 539.38 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 27768.18 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ کاروبار میں اس دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے زبردست دلچسپی دیکھی گئی جس کے باعث دوپہر 12 بجے تک یہ تیزی 900 پوائنٹس تک پہنچ گئی تھی۔ تاہم تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ آج پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں ایک موقع پر انڈیکس 28191.33 پوائنٹس کی بلند ترین سطح جبکہ 27046.71 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر بھی دیکھا گیا تھا۔ کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 38.40 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 27267.20 پوائنٹس کی سطح پر ہوا۔ پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.14 فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 15 کروڑ 74 لاکھ 43 ہزار 730 شیئرز کا لین دین ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1336پوائنٹس کمی کے بعد 6سال کی کم ترین سطح 27ہزار 228پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔