کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے گھروں تک لاک ڈاﺅن پہنچ گیا، پرویز الٰہی

لاہور: (کوہ نورنیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہاہے کہ کشمیریوں پر کرفیو لگانے والی بھارتی سرکار کے گھروں تک لاک ڈاﺅن پہنچ گیا،کشمیریوں کو لاک ڈاﺅن کرنے والے سمجھ جائیں خداکی لاٹھی بے آواز ہے ۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا ہے کہ اب بی جے پی کے انتہا پسندوں کو احساس ہو گیا ہوگا کہ لاک ڈاﺅن کیا ہوتا ہے ،پورا بھارت اللہ کی پکڑ میں ہے اورلاک ڈاﺅن پر ہے ۔