مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، کورونا سے قوم بن کر مقابلہ کریں گے: وزیراعظم

اسلام آباد : (کوہ نورنیوز) اجلاس میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر ملکی معیشت پر پڑنے والے اثرات پر بھی بریفنگ دی جا رہی ہے، اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی یا مکمل کرفیو سے متعلق اہم فیصلے متوقع ہیں۔ اس کے علاوہ اجلاس میں معاشی پیکج کے اثرات پر بھی بات چیت کی جار ہی ہے جب کہ وزرائے اعلیٰ صوبوں میں صورتحال سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دیہاڑی دار اور مزدور طبقے کو ریلیف فراہم کیا جائے گا، مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ تمام صوبوں کی ضروریات پوری کریں گے اور کورونا سے ایک قوم بن کر مقابلہ کریں گے۔