انٹر بینک میں ڈالر کی اونچی اڑان، 5 روپے 85 پیسے مزید مہنگا

کراچی: (کوہ نورنیوز) آج کاروبا ر کے دوران انٹربینک میں ڈالر 5 روپے 85 پیسے مہنگا ہوا اور اس وقت انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 167 روپے 47 پیسے ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں 3 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا اور رواں ہفتے انٹربینک میں ڈالر 8 روپے 45 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔