کورونا وائرس ، پاکستان’’سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس‘‘ کے انعقاد کا خواہاں

اسلام آباد : (کوہ نورنیوز) وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ پاکستان’’سارک وزرائے صحت ویڈیو کانفرنس‘‘کے انعقاد کا خواہاں ہے، کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی نے بھوٹان کےوزیرخارجہ ٹانڈی ڈورجی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور کرونا وائرس کی روک تھام ،عالمی چیلنج سے نمٹنے کےمختلف پہلوؤں پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیرخارجہ نے کوروناچیلنج سےنمٹنےکیلئے بھوٹان کےبروقت اقدامات کی تعریف کی اور بھوٹان کے وزیر خارجہ کو پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ علاقائی تعاون کےفروغ کیلئےسارک کو انتہائی اہم پلیٹ فارم سمجھتےہیں، کورونا وائرس سےنمٹنے کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان’’سارک وزرائےصحت ویڈیوکانفرنس‘‘کے انعقاد کا خواہاں ہے، بھوٹان کے وزیرخارجہ نے ویڈیو کانفرنس کے انعقاد کو احسن اقدام قراردیا۔ وزرائے خارجہ نے عالمی چیلنج سےنمٹنے،باہمی تعاون کیلئے مشاورت جاری رکھنےکافیصلہ کرتے ہوئے عالمی وبائی چیلنج پر’’سارک کووڈ 19ایمرجنسی فنڈ‘‘ قائم کیے جانے اور اس فنڈ کے قواعدو ضوابط متعلقہ مشاورت سےجلدطے کئے جانے پر اتفاق کیا۔