مشکل وقت میں صوبے کے عوام کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور: (کوہ نورنیوز) وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ مشکل وقت میں صوبے کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، آزمائش کی گھڑی میں اپنے عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوام کی زندگیاں محفوظ بنانے کیلئے انسانی بس میں جو ممکن ہے وہ ہم نے کیا ہے، عوام کو کورونا وائرس سے بچانے کیلئے آئندہ بھی ہر ضروری اقدام کیا جائے گا، ہمارا اوڑھنا بچھونا عوام کے ساتھ ہے اور رہے گا، عوام کی مشکل کو اپنی مشکل سمجھتا ہوں۔ عثمان بزدار نے مزید کہا ہم مشکل وقت میں عوام کو اکیلا چھوڑنے والوں میں سے نہیں، جو اقدامات اٹھا رہے ہیں صرف اور صرف عوام کیلئے ہیں، کسی کو دکھانے کیلئے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کیلئے سیاست کو عبادت سمجھتے ہیں، شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی اقدامات پر 100 فیصد عملدرآمد کریں، اس میں ہم سب کی بھلائی اور بہتری ہے، آج کا وقتی فاصلہ ہمیشہ کے فاصلوں سے محفوظ بنائے گا۔