کورونا کیخلاف جنگ: گلگت حکومت کا سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان

گلگت بلتستان: (کوہ نورنیوز) گلگت بلتستان حکومت نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کرنے والے سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کر دیا۔ گلگت بلتستان حکومت کے مطابق کرونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں شامل سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دی جائے گی، ڈاکٹرز، پیرامیڈکس، پولیس اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت نے کہا ہے کہ موجودہ تشویش ناک صورتحال میں پیرامیڈیکل سٹاف اور دیگر ملازمین کا کردار قابل تحسین ہے۔ خیال رہے کورونا وائرس کے باعث اب تک گلگت بلتستان میں 84 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔