پٹرولیم مصنوعات پر لیوی میں 6 روپے سے زائد کا اضافہ

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں 6 روپے 26 پیسے فی لٹر تک اضافہ کردیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح میں 2روپے 26 پیسے فی لٹر اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی بڑھا کر 18روپے 59 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے ، اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل پر پٹرولیم لیوی میں ساڑھے تین روپے فی لٹر اضافہ کیا گیاہے جس کے بعد لائٹ ڈیزل آئل پر پٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر 8 روپے 44 پیسے فی لٹر کردی گئی ہے ۔نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا ہے کہ پٹرول پر عائد پٹرولیم لیوی میں 2 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کر دی گئی ہے جس کے بعد پٹرول پرعائد پٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 17 روپے 16پیسے فی لٹر کردی گئی ہے ۔ علاوہ ازیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی میں 9 روپے 56 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل پر عائد پٹرولیم لیوی کی شرح کم کرکے 15 روپے 49 پیسے فی لٹر کردی گئی