کورونا وائرس کو شکست دینے کا عزم، مسلسل دوسرے روز بھی شہری چھتوں پر اذانیں دینے لگے

لاہور: (کوہ نورنیوز) چین سے پھیلنے والی بیماری کورونا وائرس کو اللہ کے نام سے شکست دینے کا عزم لئے اللہ کی پناہ حاصل کرنے ملک بھر میں شہری مسلسل دوسرے روز بھی چھتوں پر چڑھ گئے اور اذان دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رات 10 بجے اللہ اکبر اللہ اکبر کی صدائیں گونج اٹھیں، لاہور کے مختلف علاقوں میں ناصرف مساجد سے رات 10بجے اذانیں دی گئیں بلکہ شہری اپنے گھروں کی چھتوں اور بالکونیوں سے ہم آواز ہوئے اور یوں فضاءاللہ اکبر کی صداﺅں سے گونج اٹھی۔ ذرائع کے مطابق لاہور میں مہلک وباءسے نجات کیلئے شادباغ، گڑھی شاہو، کوٹ لکھپت، والٹن روڈ، گلبرگ، داتا دربار، سبزہ زار، ٹاﺅن شپ سمیت مختلف علاقوں میں رات 10 بجے شہری چھتوں پر چڑھے اور اذانیں دیں۔اسی طرح نوشہرہ ورکاں، چنیوٹ، راولپںڈی ، فیصل آباد، خانیوال ،جہلم گجرات ، شیخوپورہ، سکھر، کراچی ، ہری پور، وار برٹن، سیالکوٹ، میانوالی ، بہاولنگر، مظفرآباد، جوہرآباد، کمالیہ، کوٹلی آزاد کشمیر، ایبٹ آباد، پشاور اور جہلم میں بھی اذانیں دیئے جانے کی اطلاعات ہیں۔