لاک ڈاؤن مزید سخت، کراچی میں سناٹے کے ڈیرے

کراچی: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق کراچی میں 8 بجے کے بعد تمام دکانیں بند کرادی گئیں۔ پرچون، دودھ اور دیگردکانیں، سی این جی اسٹیشنز اور پیٹرول پمپس بھی بند ہیں۔ البتہ شہر کے میڈیکل اسٹورز اور ٹیسٹنگ لیبارٹریز کھولی ہیں۔ خیال رہے کہ کروناوائرس کے نتاظر میں صوبے میں لاک ڈاؤن مزید سخت کردیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ایک روز قبل سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے اشیائے خوردونوش کی دکانیں 12 گھنٹے بند رکھنے کا اعلان کیا اور دکانداروں کو ہدایت کی تھی کہ وہ مقررہ 12 گھنٹوں یعنی صبح 8 سے رات 8 تک کاروبار کریں۔ صوبائی حکومت ہرممکن اقدامات کررہی ہے۔ کراچی سمیت سندھ بھر میں آج لاک ڈاؤن کا تیسرا روز ہے، حکومتی احکامات کی ہدایات کی روشنی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر کی مختلف شاہراؤں پر ناکے لگائے ہوئے ہیں جہاں سڑک پر چلنے والے شہریوں کو روک کر اُن سے گھروں میں نہ بیٹھنے کی وجوہات پوچھی جارہی ہیں۔