کورونا وائرس: مستقبل میں ہماری برآمدات اور ترسیلات زرمیں کمی آئیگی: حفیظ شیخ

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے پہلے معیشت خاصی مستحکم ہو رہی تھی۔ دنیابھرکی طرح پاکستان کی معیشت پربھی کروناکےاثرات آرہےہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں ہماری برآمدات اورترسیلات زرمیں کمی آئے گی۔ اقتصادی پیکیج کا کل حجم سوا کھرب روپے ہے، مزدوروں اور محنت کشوں کیلئے 200 ارب روپے رکھے ہیں۔ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ 8 ماہ میں ٹیکس محاصل میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے، وفاق کی جانب سے فنڈز صوبوں کی مشاورت سے تقسیم کیے جائیں گے، زرعی شعبے کی ترقی کیلئے 100ارب روپےخرچ کیےجائیں گے۔