کابل میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ، پاکستان کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں سکھوں کی مذہبی عبادتگاہ پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ عبادت گاہوں پرحملے کا کوئی سیاسی اورمذہبی جواز نہیں، پاکستان ہرقسم کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ عبادت کی تمام جگہیں مقدس ہیں، عبادتگاہوں کا تحفظ ہرصورت میں یقینی بنایا جائے، متاثرہ افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔