بھارتی کرکٹر شیکر دھون کی کپڑے اور باتھ روم دھونے کی ویڈیو وائرل

لاہور : (کوہ نورنیوز) کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے دنیا کے کئی ممالک میں لاک ڈاؤن کیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں محصور ہو گئے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث جہاں متعدد لوگ نیٹ فلکس اور سوشل میڈیا استعمال کر رہے ہیں تو وہیں بھارتی کرکٹر شیکر دھون اپنے گھر کے کام کاج کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ بھارتی کرکٹر شیکر دھون کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی گئی جو کہ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔بھارتی کرکٹر کی جانب سے شیئر کی جانے والی مزاحیہ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 'ایک ہفتہ گھر میں رہنے کے بعد کی زندگی، حقیقت مشکل ہے'۔ شیکر دھون کی مزاحیہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ کپڑے اور باتھ روم صاف کر رہے ہیں جب کہ اس دوران ان کی اہلیہ عائشہ فون پر بات چیت کر رہی ہیں۔بھارتی کرکٹر کی اس مزاحیہ ویڈیو سے سوشل میڈیا صارفین خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔ خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں کھیلوں کے تمام تر مقابلے منسوخ کیے جا چکے ہیں جب کہ وائرس کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) بھی منسوخ ہو چکا ہے۔ بھارت میں اب تک کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 500 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 10 اموات ہو چکی ہیں۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 18 ہزار 907 ہوگئی ہے جب کہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔