کورونا: اسنیپ چیٹ اب آپ کی"دماغی صحت" کا خیال بھی رکھے گی

لاہور : (کوہ نورنیوز) موجودہ صورتحال سے تو اب تقریباً ہر کوئی ہی واقف ہوگا، چاہے کسی سے ملنا ہو یا کوئی ضروری کام ہی کیوں نہ ہو لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے ہم تمام تر لوگ اپنے گھروں میں ہی رہنے پر مجبور ہیں۔ دنیا بھر میں لاک ڈاؤن کے باعث لوگ گھر میں رہ رہ کر بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں مبتلا ہوگئے ہیں کیونکہ ان کے پاس کرنے کو کچھ خاص نہیں ہے۔ اب حال ہی کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اسنیپ چیٹ دماغی صحت اور دباؤ کی کیفیت میں مددگار ٹول متعارف کرا رہی ہے جو کہ صارفین کی دماغی صحت کے لیے معاون ثابت ہوگا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق "ہیئر فار یو" ٹول صارفین کی بے چینی اور اسٹریس کو دور کرنے میں مدد کرے گا، یہ ٹول اسنیپ چیٹ میں چند ہی ماہ میں شامل کرلیا جائے گا جو کہ بے چینی، ڈپریشن، اسٹریس، سائبر بولئینگ اور خودکشی کی سوچ رکھنے والے لوگوں کو مشورے اور نصیحت کرے گا۔ علاوہ ازیں اسنیپ چیٹ کے اس نئے ٹول کا خاص دارو مدار کورونا وائرس ہے۔ دنیا بھر میں کورونا کی صورتحال گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس 197 تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 18 ہزار 892 ہو گئی ہے جب کہ متاثر افراد کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد ایک لاکھ 8 ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔