کرونا کیخلاف جنگ: امریکا کا ڈاکٹرا سامہ سمیت دنیا بھر کے ڈاکٹرز کو خراج عقیدت

واشنگٹن: (کوہ نورنیوز) امریکی نائب معاون وزیر خارجہ نے گلگت میں کورونا سے ڈاکٹر اسامہ کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا امریکا کرونا کے خلاف لڑنے والے میڈیکل سٹاف کےساتھ ہے۔ امریکی نائب معاون وزیرخارجہ برائے جنوب وسطی ایشیا ایلس ویلز نے ٹوئیٹ کی کہ ڈاکٹر اسامہ کرونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والوں میں سے تھے، ان کے جاں بحق ہونے پرد کھ ہے۔ایلس ویلز کے مطابق مشکل گھڑی میں امریکا تمام میڈیکل ورکرز کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے کہا اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کو بچانے والے طبی عملے کو سلام پیش کرتے ہیں۔