کرونا وائرس: ہلاکتیں 12775 ہو گئیں، اٹلی میں کورونا وائرس سے ایک دن کے اندر 627 ہلاکتیں

لاہور: (کوہ نورنیوز) چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس نے دنیا کے 186 ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مہلک وباء کے باعث ہلاکتیں 12 ہزار سے بڑھ گئیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 12775 ہو گئی ہیں۔ متاثرہ افرادکی تعدادبھی 2لاکھ 97 ہزار 455 سے تجاوز ہو گئی ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران سپین میں 285 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔ ایران میں ایک دن کے دوران 123 افرادمارے گئے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ اور بلجیم میں 30،30، امریکا میں 23، چین اورجرمنی میں ایک دن کے دوران 7 افراد ہلاک ہوئے۔ جنوبی کوریا میں 8، پرتگال اورانڈونیشیامیں 6، ملائیشیا میں 5، سویڈن اورڈنمارک میں 4، 4 ہلاکتیں درج کی گئیں۔ اٹلی میں ایک دن میں کورونا وائرس سے 627 افراد کی ہلاکت وبا سے ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4032 ہوگئی مزید برآں فرانسیسی فضائیہ نے کرونا وائرس کے مریضوں کو دیگر شہروں میں کم رش والے ہسپتالوں میں منتقل کرنا شروع کردیا، اس اقدام کا مقصد زیادہ مریضوں والے ہسپتالوں پر دباؤ کم کرنا ہے۔ دوسری طرف ایران میں کرونا وائرس سے ملک میں مرنے والے کی تعداد ایک ہزار 556 ہو گئی ہے اور اور اب تک 20ہزار سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔ چین اور اٹلی کے بعد ایران دنیا بھر میں وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دریں اثناء ایرانی صدر نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آنے کی امید ظاہر کر دی۔ ایران پر سے پابندیاں اٹھانے کے لیے امریکا پر دباؤ بڑھانے کا سلسلہ جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر نے کرونا وائرس کے حوالے سے حوصلہ افزا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سے 3 ہفتے کے بعد ایران میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی آسکتی ہےتاہم انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اس دوران سماجی طورپر ایک دوسرے سے دوری کا عمل جاری رکھیں اورباہر نکلنے سے پرہیز کریں۔ ایرانی وزیرصحت علی رضانے بھی کہا کہ کووڈ-19 کا ایران میں زور کم ہو چکا ہے۔