سٹاک مارکیٹ: رواں ہفتے پہلی مرتبہ 537.58 پوائنٹس کی تیزی

کراچی: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی مندی دیکھی گئی تھی، 100 انڈیکس 2375 پوائنٹس گر گیا تھا، جس کے بعد سرمایہ کاروں کے 382 ارب روپے ڈوب گئے تھے۔ اس سے قبل 11 جولائی 2017ء کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 2153 پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی تھی۔ دوسرے روز کے دوران کاروبار کا اختتام 1067.98 پوائنٹس کی مندی پر ہوا، مندی کے باعث انڈیکس 32616.93 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ کاروبار میں مندی کے باعث 10 حدیں گر گئیں تھیں سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔ تیسرے کاروباری روز کے دوران بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی۔ انڈیکس 2200 پوائنٹس کمی کے بعد 30 ہزار 416 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ تین کھرب سے زائد ڈوب گئے تھے۔ چوتھے کاروبار روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 286.22 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی، انڈیکس 30129.83 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا جبکہ سرمایہ کاروں کے 82 ارب روپے ڈوب گئے تھے آج کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، پہلے ڈیڑھ گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 650.16 پوائنٹس بڑھ گیا تھا۔ تاہم اگلے بیس منٹ کے بعد ایک مرتبہ پھر مندی کی بڑی لہر نے سٹاک مارکیٹ میں ڈیرے ڈالے اور تیزیمیں جانے والی سٹاک مارکیٹ 800 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی۔ دوپہر بارہ بجے کے قریب انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر اُتار چڑھاؤ کے بعد تیزی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 195.38 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 30325.21 پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیا۔ پورے کاروباری روز کے دوران ٹریڈنگ میں ایک موقع پر انڈیکس 30928.05 پوائنٹس کی بلند ترین جبکہ 29903.81 پوائنٹس کی نچلی ترین سطح پر دیکھا گیا۔ حصص مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 537.58 پوائنٹس کی تیزی کے بعد ہوا جب انڈیکس 30667.41 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ آج ہونے والی تیزی کے سببب حصص کی مالیت میں 80 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا پورے کاروباری روز کے دوران پانچ حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 30200، 30300، 30400، 30500، 30600 کی حدیں شامل ہیں، آج کاروبار میں 1.78فیصد بہتری دیکھی گئی جبکہ 20 کروڑ 38 لاکھ 72 ہزار 150 شیئرز کا لین دین ہوا۔