انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا

کراچی: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی نئی قیمت 158 روپے 67 پیسے ہو گئی ہے۔ دریں اثناء انٹر بینک کے برعکس اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 50 پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 158 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔