ورزش کیلئے خاتون قرنطینہ سے فرار

بیجنگ : (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) آسٹریلوی نژاد چینی خاتون قرنطینہ سے فرار ہوکر ورزش کے لئے نکل گئی، تاہم پولیس نے انہیں کچھ دیر بعد گرفتار کر کے دوبارہ قرنطینہ پہنچا دیا۔ تفصیلات کے مطابق چینی دالحکومت میں آسٹریلوی نژاد چینی خاتون قرنطینہ سے فرار ہوکر ورزش کے لئے نکل گئی، جب پولیس اہلکاروں نے انہیں رکنے کے لئے کہا تو خاتون نے رفتار اور تیز کردی تاہم پولیس نے کچھ دیر بعد انہیں گرفتار کر کے دوبارہ قرنطینہ پہنچا دیا۔ خاتون نے اہلکاروں ہر اساں کرنے کے الزام لگایا ہے جبکہ جس فارمیسٹیکوئل کمپنی میں وہ ملازمت کرتی تھیں، اس نے انہیں فارغ کر دیا ہے۔ خاتون کی ورزش کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی، جسے 20 ملین (دو کروڑ) سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے، فوٹیج میں خاتون کو بیجنگ کی سڑکوں پر بھاگتے ہوئے دکھایا گیا، خاتون کو بیرون ملک سے چین واپس آنے کے بعد 14 دن کے لئے قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ خیال رہے تباہ کن کرونا وائرس نے دنیا بھرکوخوف میں مبتلا کردیا۔ مشہورسیاحتی مقامات ویران اوربارونق شہرسنسان ہیں، کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کر گئی اور متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 19 ہزار265 ہوگئی ہے۔