ننھی سی مچھلی ’’بلا‘‘ بن کر ساتھی مچھلیوں کو ہڑپ کر گئی

شکاگو: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) امریکا کی رہائشی خاتون اس وقت خوفزدہ ہوگئیں جب ان کی پالتو ننھی سی مچھلی غیر معمولی طور پر بڑی ہو کر اپنی ساتھی مچھلیوں کو ہی ہڑپ کر گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی شہر شکاگو کی رہائشی الیگزینڈریا ملر نے 2018 میں ایک گولڈ فش ایک میلے کے دوران ایک کھیل میں جیتی تھی، اس وقت یہ صرف 2 انچ کی تھی اور پلاسٹک کی تھیلی میں تھی۔ ملر کا کہنا ہے کہ اب یہ 2 انچ کی مچھلی بڑی ہو کر گوشت کھانے والی بلا میں بدل چکی ہے اور اس کی جسامت 12 انچ ہوچکی ہے۔ یہ مچھلی ٹینک میں موجود دیگر مچھلیوں کو کھا گئی جس کے بعد اس کو علیحدہ رکھنا پڑا۔