لائیو: کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ کو ختم کردیا گیا

لاہور: (کوہ نورنیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے کورونا وائرس کے خدشے کی وجہ سے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز فوری طور پر منسوخ کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ پی ایس ایل سیمی فائنل کے پہلے مقابلے میں آج لاہور میں ملتانز سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونا تھا جب کہ دوسرا میچ کراچی کنگز اور لاہور قلندرز کے درمیان تھا۔ پہلا سیمی فائنل دوپہر 2 بجے اور دوسرا سیمی فائنل شام 7 بجے کھیلے جانا تھا لیکن آج کے میچز کو فوری منسوخ کردیا گیا جب کہ فائنل کو بھی منسوخ کردیا گیا ہے۔ واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث سب سے پہلے ایونٹس کے میچز بغیر تماشائیوں کے کروانے کا اعلان کیا گیا تھا پھر بعد میں اس کے میچز محدود کردیے گئے۔