گجرات: قبرستان کی دیوار کے تنازع پر مسلح افراد کی فائرنگ، دو افراد قتل

گجرات: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق قبرستان کی دیوار کا تنازعہ فائرنگ کی فوٹیج منظر عام پر آ گئی، مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ کوٹلہ ارب علی خان میں قبرستان کی دیوار کا تنازعہ مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے باعث دو افراد چل بسے، جبکہ اس دوران خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت کاشف اور نزاکت کے نام سے ہوئی ہے، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، فائرنگ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پولیس نے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا۔