پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کراچی: (کوہ نورنیوز) نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے ٹاس جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔ پشاور زلمی کی ٹیم میں کوئی بھی انٹرنیشنل کھلاڑی شامل نہیں ہے، وہ پہلے ہی کورونا وائرس کے خوف سے پی ایس ایل سے دستبردار ہوچکے ہیں۔ واضح رہے دنیا بھر میں پھیلنے والی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے سندھ حکومت کی سفارش پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل کے اگلے میچز بند کراؤنڈ میں کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں شائقین کی انٹری مکمل طور پر بند ہے البتہ پی سی بی کے منظور شدہ مخصوص افراد ہی جاسکتے ہیں۔