کراچی: پولیس کی کارروائی، خاتون سے پرس چھیننے والا ملزم گرفتار

کراچی: (کوہ نورنیوز) کراچی کے علاقے عزیز آباد میں خاتون سے پرس چھیننے کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ عزیز آباد میں چند روز قبل خاتون سے پرس چھیننے کا واقعہ پیش آیا تھا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان کو خاتون سے پرس چھینتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم طالب کو لیاری ندی کے قریب سے گرفتار کرلیا، ملزم کے دوسرے ساتھی کی تلاش جاری ہے۔