سندھ اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر شرمیلا فاروقی کامیاب قرار

کراچی: (کوہ نورنیوز) سندھ اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر پیپلز پارٹی رہنما شرمیلا فاروقی کو کامیاب قرار دیدیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے شرمیلا فاروقی کا بطور رکن سندھ اسمبلی سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خیال رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سابق ایم پی اے شہناز بیگم کے قتل کے باعث مخصوص نشست خالی ہوئی تھی۔