سبی میلے کے دعوت نامے پر عمران خان کے بجائے نوازشریف کی تصویر والا بینر

کوئٹہ: (کوہ نورنیوز) سبی میلہ انتظامیہ کی بڑی غلطی، دعوت نامے پر عمران خان کے بجائے نوازشریف کی تصویر والا بینر چھپوا دیا، لوگ صورتحال سے لطف اندوز ہوتے رہے۔ سبی میلہ انتظامیہ کی فاش غلطی سے صورتحال دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب دعوت نامے میں وزیراعظم عمران خان کی بجائے سابق وزیراعظم نواز شریف کی تصویر والا بینر چھپوا دیا گیا، حیرت انگیز طور پر دعوت نامہ پرنٹ ہونے کے بعد بھی کسی نے غور کرنا مناسب نہیں سمجھا، میاں نوازشریف کے بینر کی تصویر نمایاں نظر آ رہی ہے۔ لوگ اس مضحکہ خیز صورتحال سے بھرپور لطف اٹھاتے نظر آئے۔