ایم سی سی کی ٹیم پاکستان اور بھارت کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی

لاہور : (کوہ نورنیوز) پاکستان کے دورے پر آئی مالی بورن کرکٹ کلب (ایم سی سی) کی ٹیم نے پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل ٹاکرا دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایم سی سی کی ٹیم نے پاک بھارت کبڈی ٹاکرا دیکھنے کے خواہش کی جسے پی سی بی نے منظور کر لیا۔ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ کمار سنگا کارا کی قیادت میں ایم سی سی ٹیم کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل دیکھے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کبڈی ورلڈ کپ کا فائنل آج پنجاب اسٹیڈیم میں ہو گا۔