ملکوال: تحریک لبیک کے رہنما عبد الرؤف گوندل پی ٹی آئی میں شامل

ملکوال: (کوہ نورنیوز) تحریک انصاف کے ضلعی صدر ذوالفقار علی گوندل سے تحریک لبیک کے سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی عبد الرؤف گوندل ایڈووکیٹ نے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی گلریز افضل چن ، سابق وفاقی وزیر نذر محمد گوندل ، سابق صوبائی وزیر حاجی افضل چن، سابق ایم پی اے وسیم افصل چن بھی موجود تھے۔