مردان یونیورسٹی کو آئس اور منشیات سپلائی کرنیوالا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار

مردان: (کوہ نورنیوز) خیبر پختونخوا میں مردان یونیورسٹی کو آئس اور منشیات سپلائی کرنے والا گروہ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان میں عبدالولی خان یونیورسٹی کے ملازمین بھی شامل ہیں۔ ڈی پی او سجاد خان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو یونیورسٹی کے مین کیمپس گیٹ سے گرفتار کیاگیا۔ ملزموں سے 700گرام آئس اور تین کلو گرام چرس برآمد ہوئی۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ملزم یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات کو منشیات فراہم کرتے تھے۔ حراست میں لیے گئے افراد سے ایک کلاشنکوف اور گاڑی بھی برآمد کرلی۔ ملازمین میں یونیورسٹی کا مالی سرفراز، سیکورٹی گارڈمحمد یعقوب اورڈرائیور بلال شامل ہیں۔