فی تولہ سونا 300 روپے مہنگا

کراچی: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 7 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد سونے کی نئی قیمت عالمی مارکیٹ میں 1573 امریکی کرنسی ہو گئی۔ سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے اثرات ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور ، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر سمیت دیگر جگہوں پر بھی دیکھنے میں آئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے اضافے کے بعد 90650 روپے ہو گئی ہے۔ اُدھر دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 257 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد دس گرام کی نئی قیمت 77718 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ دریں اثناء چاندی کی قیمتوں میں استحکام دیکھا گیا جس کے باعث چاندی کی قیمت 1 ہزار روپے کی سطح پر برقرار ہے۔