مقبوضہ کشمیر: ایک اور بھارتی اہلکار نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

سرینگر: (کوہ نورنیوز) مقبوضہ کشمیر میں جنگی جنون میں پاگل بھارتی فوج کی جانب سے خود کشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک اور بھارتی اہلکار نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجی اہلکار ڈیوٹی کے دوران ذہنی تناؤ کے باعث خود کشیاں کرنے لگے، ضلع اسلام آباد میں ایک اور بھارتی فوجی نے خود کشی کر لی، خود کشی کرنے والے قابض بھارتی اہلکار نے دوران ڈیوٹی زہر کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق خود کشی کرنے والے فوجی کی شناخت بلرام سنگھ کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق تھری بٹالین راشٹریہ رائفلز سے ہے۔ خود کشی کرنے والا بھارتی فوجی ضلع اننت ناگ کے علاقے ایش مقام میں تعینات تھا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق جنوری 2007 سے اب تک بھارتی فورسزکے 446 اہلکاراپنی زندگیوں کا خاتمہ کر چکے ہیں۔