فٹ پاتھ پر سونے والوں کیلئے کوڑے دان سے بستر تیار

لندن: (کوہ نورنیوز،ویب ڈیسک) برطانیہ کے امیر ترین سیاسی رہنما پیٹر ڈاوی نے بے گھر افراد کیلئے سستا ترین منصوبہ متعارف کرا دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پیٹرڈاوی نے رات کو فٹ پاتھ پر سونے والے بے گھر افراد کیلئے پلاسٹک کے کوڑے دانوں کی مدد سے بستر تیار کیا اور اسے سلیپنگ پاڈ کا نام دیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ بے گھر افراد کے مسائل حل کرنا میرے بس کی بات نہیں البتہ میں اُن کی تکلیف کم کرنے کیلئے کوشش کر رہا ہوں۔ میں خود سلیپنگ پاڈ میں لیٹ کر تھوڑی نیند لے چکا ہوں، مجھے تو بہت اچھا احساس ہوا مگر یہ ضروری نہیں کہ سب کو یہ خیال پسند آئے۔