پشاور : پولیس کی کارروائی، 5 منشیات فروش گرفتار

پشاور: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے انقلاب اور بڈھ بیر کے علاقوں میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں کے دوران پانچ مشہور منشیات فروش گرفتار ہوئے۔ کارروائی کے دوران آئس، 8 کلوچرس اور پستول برآمد ہوئے، متنی میں کارروائی کے دوران کارسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کیا۔ 15رائفل 12 بور، 3 ایس ایم جی اور 9 ہزار سے زائد کارتوس شامل ہیں۔