ملتان: مقدمہ کی پیروی پر آئے گروپوں میں تصادم، سرکاری اہلکار سمیت متعدد زخمی

ملتان: (کوہ نورنیوز) تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع ملتان کی ضلع کچہری میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہو گیا، مقدمہ کی پیروی پر آئے دونوں گروپوں کے درمیان تصادم اس وقت خوفناک صورتحال کر گیا جب دونوں فریقین نے ایک دوسرے پر اینٹوں سے وار کیے۔ لڑائی کے دوران متعدد افراد نے ایک دوسرے کو اینٹیں ماری، تصادم کے باعث سرکاری اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے آپس میں تین مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔