وزیراعظم سے برطرف صوبائی وزرا کی ملاقات، وزیراعلیٰ سے اختلافات پر بات چیت

اسلام آباد: (کوہ نورنیوز) وزیراعظم سے گزشتہ دنوں خیبر پختونخوا کابینہ سے برطرف کیے گئے دو وزرا عاطف خان اور شہرام ترکئی نے اہم ملاقات کی ہے۔ خیال رہے کہ برطرفی کے بعد وزیراعظم سے شہرام ترکئی اور عاطف خان کی یہ پہلی ملاقات ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں وزرا نے اس اہم ملاقات میں خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان سےاختلافات اور سیاسی امور پر بات چیت کی۔ ذرائع کے مطابق برطرف وزر نے وزیراعظم عمران خان کو اپنے نقطہ نظر سے آگاہ بھی آگاہ کیا۔