گوجرانوالہ: منشیات فروشی کیخلاف آواز کیوں اٹھائی؟ ق لیگی رہنما قتل

گوجرانوالہ: (کوہ نور نیوز) تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں منشیات فروشی کے خلاف آواز اٹھانے پر مسلم لیگ ق کے رہنما کو قتل کر دیا گیا، ق لیگ شکایات سیل کے سٹی چئیرمین شیخ عثمان اپنی فیکٹری کے باہر کھڑے تھے کہ ان پر فائرنک کی گئی۔ ق لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری اکرام بابر کا کہنا تھا کہ شیخ عثمان نے پولیس کو کوٹلی رستم میں منشیات فروشوں کی نشاندہی کی تھی، منشیات فروشوں نے ہی شیخ عثمان کو قتل کیا ہے۔ قتل کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں حملہ آور کو قتل کے بعد بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گرجاکھ پولیس موقع پر پہنچ گئی، ملزم مدد علی کی گرفتاری کےلئے چھاپے شروع کر دیئے گئے۔